سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل گرفتار

September 17, 2019

لاہور پولیس نے سابق خاتون ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پروین سکندر گل کے سابق ملازم مصطفیٰ کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سابق ایم پی اے کو پیسوں کے لالچ میں قتل کیا، مصطفیٰ کا سراغ فنگر پرنٹس کی مدد سے لگایا گیا۔