جرمنی میں فوڈ فیسٹیول، فرائنگ پین پھٹنے سے خاتون ہلاک

September 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برلن (این این آئی)جرمنی میں کھانے پینے کی اشیاء کے ایک میلے کے دوران ایک بڑا فرائنگ پین پھٹنے سے ایک عورت ہلاک اور درجن سے زائدشرکاء زخمی ہو گئے۔ وفاقی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پیش آنے والے اس واقعے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فوڈ فیسٹیول جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ وائن ویسٹ فیلیا میں کولون شہر سے مشرق کی طرف واقع چھوٹے سے قصبے آلخن فروئڈن برگ میں جاری تھا کہ ایک سٹال پر رکھا ہوا ایک بڑا فرائنگ پین اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا، جب وہاں کافی زیادہ تعداد میں لوگ جمع تھے۔ منتظمین کے مطابق اس وقت اس میلے میں موجود افراد کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب تھی۔