کارپوریشن انتظامیہ کا ایم او ایس کو ایڈیشنل چارج کا الائونس دینے سے انکار

September 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ایم او ایس میونسپل کارپوریشن کو ایڈیشنل چارج کا الائونس دینے سے انکار کردیا ہے اور ایڈیشنل الائونس قانون غلط قرار دے دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ایم او ایس محمد یار کو چوہدری سلیم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈیشنل چارج دیا گیا تھا ، جس پر ایم اوایس میونسپل کارپوریشن ملتان محمد یار نے ایڈیشنل چارج پر کام کرنے کا الائونس کلیم کیا تھا جس پر ایم او ایف مظہر بخاری نے ایڈیشنل الائونس دینے سے انکار کردیا ہے۔