افغانستان، کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

September 19, 2019

افغانستان کے صوبے زابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکا آج صبح ہوا جس سے قریبی موجود اسپتال، دفاتر اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کا کوئی بھی ملازم متاثر نہیں ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قندھار کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔