میئرنےمسئلہ کراچی مشرف کےسامنے رکھ دیا

September 19, 2019

میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی جس میں کراچی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کے دوران کراچی کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

وسیم اختر نے کراچی سمیت پورے صوبے کے حالات اور صورتحال سے پرویز مشرف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے، کراچی کو کوئی اپنی ذمہ داری سمجھنے والا نہیں، شہر کو لاوارث کر دیا گیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں جو محکمے بلدیہ کے پاس تھے وہ واپس کیے جائیں، میں نے اپنے دور میں جو اختیارات اور فنڈز میئر کو دئیے ویسے ہی حکومتوں کو دینا ہوں گے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہتر بنانے کے لیے میئر کو اختیارات دینا ہوں گے۔