پی ایف ایف کانگریس رکن میر جان مری کے انتقال پر فیصل صالح حیات کا اظہارِ تعزیت

September 19, 2019

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر سید فیصل صالح حیات نے میرجان محمد مری رکن کانگریس پی ایف ایف کے انتقال پر فٹ بال فیملی کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میر جان مری علالت کے باعث جمعرات کو کوئٹہ میں انتقال کر گئے، وہ 2003سے اب تک مسلسل پی ایف ایف کانگریس کے رکن رہے۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ مرحوم کی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے بے انتہا خدمات ہیں۔

انہوں نے ہر بحران میں فٹ بال کی بہتری کے لیے مضبوط کردار ادا کیا، آج پاکستان کی فٹ بال فیملی ایک انتہائی شفیق اور مہربان ساتھی سے محروم ہو گئی ہے، ان کا خلا کبھی پر نہ ہو سکے گا، وہ ہر دلعزیز شخصیت تھے اور ملک بھر کے فٹ بال سے تعلق رکھنے والے افراد ان سے دلی لگاؤ رکھتے تھے۔