ڈی جی پی آر سے گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ کے وفد کی ملاقات،بریفنگ دی

September 20, 2019

کوئٹہ (خ ن) ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شاہ عرفان غرشین سے گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ کے وفد نے اسٹرٹیجک کمیونیکشن اسپیشلسٹ مس مہوش ذیشان کی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد نور کھیتران ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ منظور مگسی ، شعبہ آئی ٹی انچارج محمد عاصم اور جی پی پی کے نمائندے طارق خان بھی موجو دتھے ۔اسٹر یٹجک کمیو نیکشن اسپیشلسٹ مس مہو ش ذیشان نے اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف بپلک ریلیشنز میں گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ کی جانب سے مجوزہ الیکٹرا نک میڈیا مانٹیرنگ سیل کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی بینک محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مالی اور تیکنکی معاونت کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹر انک میڈیا ما نیٹرنگ سیل کاقیام نہ صرف انفارمیشن منجمنٹ سسٹم سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کو بروقت معلومات کی فراہمی کے ذریعے کم کرے گا بلکہ شفا فیت گڈ گورننس اور معلومات تک رسائی کی جانب بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ملاقا ت کے دوران محکمہ تعلقات عامہ کے افسران وعملے کی استعداد بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام ،اقتصادی رپو ر ٹنگ کرنے والے صحافی کی تر بیت، آرٹی آئی،اور مجوزہ الیکٹر انک میڈ یامانٹیر نگ سیل کے قیام کے حوالے سے مر تب کر دہ تصوراتی پیپر کاتفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نے گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ کی جانب سے عالمی بنک کے فنڈسے محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استور کرنے کیلئے دلچسپی کے اظہار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کرانے اور اس کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ انسانی وسا ئل کی ترقی بھی ناگزیر ہے جب تک ہیومن ریسو رس تربیت یافتہ نہیں ہوگا تب تک مثالی نتائج حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ مالی سال 2019-20کے ترقیاتی پروگرام میں ڈی جی پی آر میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ملٹی پرپز حال تعمیرکرنے کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس پر تعمیر کے کام کا آغازجلدہوگا۔