آسٹریلیا:ماحولیاتی تبدیلی کےخلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر

September 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا،ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر

آسٹریلیا میں ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کے لیے110 سے زائد شہروں اور قصبوں میں مظاہرے جاری ہیں۔

کئی شہروں میں ہزاروں شہری پارکوں اور مختلف اہم شاہراہوں پرجمع ہیں جبکہ مظاہرہ کرنے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ درختوں کو کاٹنے سے بچایا جائے، زہریلی گیسوں کے اخراج کوکم کیا جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ دنیا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔