الوداعی میچ میں زمبابوین کپتان کا لاٹھی چارج،افغانستان ہارگیا

September 21, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے 3ملکی ٹی 20 کپ کے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو7 وکٹوں سے شکست دیکر ریٹائر ہونے والے ہملٹن مساکازا کو الوداعی فتح کا تحفہ دیا۔ ہملٹن نے جارحانہ 71رنز اسکور کیے۔ فاتح ٹیم نے 156 رنزکا ہدف 3 گیندیں قبل3 وکٹ پر پورا کرلیا ۔ قبل ازیں افغان ٹیم اچھے آغاز کے باوجود 8وکٹ پر 155رنزبناسکی۔ زمبابوے ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر خری نمبر پر رہی ۔