حجاب حکم کی وا پسی کیخلاف وفاق المدارس نے یوم مذمت منایا

September 21, 2019

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے حجاب کےحکم کی واپسی کے خیبر پختونخوا حکومت کے فیصلہ کے خلاف جمعہ اجتماعات میں یوم مذمت کے طور پہ منایا گیا۔وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک بھر میں سیکڑوں علماء نے مساجد میں معاشرہ میں پردہ کی اھمیت اور ضرورت پہ اظہار خیال کرتے ہوئےکے پی کے حکومت کی جانب سے حجاب کا فیصلہ واپس لینے کی مذمت کی اور اسے دین اسلام کے خلاف اقدام قرار دیا اور فی الفور فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت سے دین و اسلام مخالف اقدامات سے گریز کابھی مطالبہ کیا۔