شہزادی ڈیانا کی موت کی پرائیویٹ تحقیق کرنیوالے سراغ رساں کا انتقال

September 21, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد کی اموات کی متنازع پرائیوٹ تحقیق کرنے والا شخص انتقال کرگیا ہے اور کئی راز اپنے ساتھ قبر میںلے گیا۔

جان میکنامارا سراغ رساں چیف سپرنٹنڈنٹ تھا، اس ک بعد وہ محمد الفائد کی سیکورٹی کا سربراہ مقرر ہوا تھا۔

اگست 1997ء میں ہولناک حادثے کے بعد میکنامارا فرانس پہنچ گیا تھا اور سرکاری تحقیق کے متوازی پرائیوٹ تحقیق کا آغاز کردیا تھا۔

83برس کی عمر میں انتقال کے بعد اس کے دوست نے مرر کو بتایا کہ میکنامارا کی زندگی کے آخری برسوںپر کیس نے بڑا گہرا اثر چھوڑا۔

2008ء میں ایک تفتیش کے موقع پر کارونر نے تسلیم کیا کہ اس نے اس بارے میںجھوٹ بولا تھا کہ ہنری پال نے شراب کی کتنی مقدار پی ہوئی تھی اور کیا ڈیانا حاملہ تھی۔

اس بات پر میکنامارا کورونر سے الجھ پڑا تھا۔ لارڈ جسٹس اسکاٹ بیکر نے میکنامارا سے کہا کہ اگر کسی موقع پر آپ جھوٹبول رہے ہیں تو جیوری کیسے یقین کرے گی کہ دوسرے موقع پر آپ سچ کہہ رہے ہیں۔

میکنامارا نے جواب دیا کہ میں یہاں سچ بتانے آیا ہوں۔ میکنامارا پولیس کے ساتھ بھی اس معاملے پر الجھے تھے۔

میکنامارا کے دوست نے مزید بتایا کہ حادثے کی جائے وقوع سے جس طرحشواہد مٹائے گئے اور کافی کچھ نظرانداز بھی کیا گیا.

ان چیزوں نے میکنامارا کے آخری برسوں پر گہرے اثر چھوڑے ہیں۔ کچھ راز تو وہ اپنے ساتھ لے گئے ہوںگے مگر بہت کچھ موجود ہیں۔