پاکستان میں انفارمیشن کمشنرز کا پہلاقومی فورم قائم

September 21, 2019

اسلام آباد (جنگ نیوز) سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹیونے پاکستان میں پہلی مرتبہ نیشنل فورم آف انفارمیشن کمشنرز کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ فورم پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت وفاق کے حاضر سروس انفارمیشن کمشنرز پر مشتمل ہے۔ دو روزہ افتتاحی اجلاس میں محمد اعظم (چیف)، زاہد عبداللہ اور فواد ملک، پنجاب سے محبوب قادر شاہ (چیف)، سعید اختر انصاری اور حسن اقبال، خیبر پختونخوا سے ریاض خان داؤد زئی اور سندھ انفارمیشن کمیشن سے گل منیر شاہ (چیف) اور سکندر علی ہولیو نے شرکت کی۔ کمشنرز نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی کئے جس کا مقصد معلومات تک رسائی کے قوانین کو مستحکم کرنے اورمستقبل کیلئے مؤثر اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرناہے۔