یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کی ہدایت

September 21, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) کمشنر افتخار علی سہو نے ملتان کوروشنیوں کا شہر بنانے کیلئےتمام یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنیکی ہدایت جاری کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئےسروے مکمل کیا جاچکا ہے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو کام کی مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کریں، شہر کے داخلی راستوں کو بھی دیدہ زیب ثقافتی رنگوں اور لائٹس سے سجایا جائے گا ،بعدازاں کمشنرکی ہدایت پر کارپوریشن کی ٹیم نے وال چاکنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد بینرز اور پوسٹرز قبضے میں لے لئے، فاروق خان نے وال چاکنگ کیخلاف کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے بتایا کہ عزیز ہوٹل تا ڈبل پھاٹک پرانا شجاع آباد روڈ کو وال چاکنگ سے کلیئر کرلیا گیا ہے ۔