مدینہ، کشمیری نے شاہ محمود کو ظلم کی داستان سنادی

September 21, 2019

مدینہ منورہ میں مقبوضہ کشمیر کے ایک نوجوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انہیں غاصب بھارتی فوج کے مظالم کی داستان سنائی ۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ اس کا تعلق پلواما سے ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مدینہ، کشمیری نے شاہ محمود کو ظلم کی داستان سنادی

نوجوان نے مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے مظالم کی داستان وزیرخارجہ کو سناتے ہوئے بتایا کہ وادی میں بہت مارپیٹ ہو رہی ہے، اس کا اپنے والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا، کچھ پتہ نہیں اس کے والدین کس حال میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کشمیری نوجوان سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے، کشمیریوں کو آزادی ضرورملے گی ۔