لاہور،راوی پل پر رکشے سے 5من مردہ مینڈک برآمد، 2ملزم گرفتار

September 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورکو مردہ مینڈکوں کی سپلائی ناکام بنا دی گئی، شاہدرہ نیو راوی پل پر رکشے سے 5من مردہ مینڈک برآمدکرکے 2ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ناکے پر مشکوک رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا تو رکشہ سواروں نے فرار کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ملزمان پرنس اور اظہر کو پکڑ لیا۔ذرائع کے مطابق مردہ مینڈک شہر کے ایک معروف بازار میں منتقل کئے جارہے تھےاورملزمان عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندے سے وابستہ ہیں ۔