کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق

September 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں پانی کی موٹر چلاتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے 30سالہ شیر افضل بے ہوش ہو گیا جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، لسبیلہ چوک کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25سالہ موسیٰ جاں بحق ہو گیا، لاش سول اسپتال لائی گئی،نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35سالہ جاوید بے ہوش ہو گیا جس کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا۔