پورے شہر میں سیوریج اورواٹرسپلائی کی نئی لائنیں بچھانے کامنصوبہ تیار

September 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے نے واسا کے تعاون سے پورے شہرمیں سیوریج اور واٹر سپلائی لائنیں نئی بچھانے کا منصوبہ تیار کر لیا، واسا کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق کثیرالمنزلہ عمارتوں کیلئےموجودہ سیوریج سسٹم ناکافی ہے،،سیوریج، واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز درکار ہونگے عمارتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے زیر زمین پانی کی لائنوں میں گنجائش نہیں ہے کہ پانی کی ڈیمانڈ کو پورا کرسکیں ۔