وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کومی نائیڈو کی ملاقات

September 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کومی نائیڈو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی۔

عمران خان اور کومی نائیڈو کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گنوں کے استعمال کے تباہ کن اثرات پر ایمنسٹی کی رپورٹ کوسراہا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عوام تک رسائی اور ان کے کام میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

کومی نائیڈو نے کشمیر کو بولنے دو مہم کے تحت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اقدامات اور ماحولیات کیلئے ایمنسٹی کے کام سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان ان دنوں امریکا کے دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔