جھوٹے کیس بنا کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ، رانا مشہود

September 23, 2019

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ جھوٹے کیس بنا کر ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پرسب سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔

رانامشہود نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکا میں اپنے ملک کی ترقی کے بارے میں گفتگو کی،جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے امریکا میں نوازشریف پر تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر اے پی سی میں حصہ لے گی۔