پاکستان، ترکی اور ملائیشیا اہم ایشوز پر یکجا ہوگئے

September 25, 2019

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے سربراہان کشمیر سمیت اہم ایشوز پر یکجا ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان سہ فریقی کانفرنس ہوئی۔

تینوں سربراہان کے درمیان مسئلہ کشمیر، علاقائی، عالمی ترقی اور باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

عمران خان، رجب طیب اردوان اور مہاتیر محمد نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

پاک، ترک اور ملائیشین وزرائے خارجہ کا پہلا سہ فریقی اجلاس 30 مئی کو جدہ میں ہوا تھا۔