بوجھو تو جانیں...!!

September 28, 2019

1۔منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات

سن لو دنیا کے حالات

2۔جیسا تو ہے وہ ہی ویسی

لیکن ہے چپ چاپ وہ کیسی

تو بولے وہ کبھی وہ بولے

لاکھ جتن کر منہ کب کھولے

3۔ایک ڈبے میں میٹھے دانے

جب کھولا تو پڑے چبانے

4۔جانور ایک ایسا بھی دیکھا

پھٹ پھٹ کرتا جائے

کوئی اس کی پیٹھ پہ بیٹھے

تب وہ چال دکھائے

پہیلیوں کے جوابات

(1)۔ لاؤڈاسپیکر (2)۔تصویر (3)۔ انار (4)۔موٹر سائیکل (5)۔ سوئی گیس