شاہ محمود کا کرتار پور سے متعلق اہم ویڈیو پیغام

September 30, 2019

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری ایک اہم منصوبہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

شاہ محمود کا کرتار پور سے متعلق اہم ویڈیو پیغام

شاہ محمود قریشی اپنا ایک اہم ویڈیو بیان جار ی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو اس میں مدعو کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ من موہن سنگھ کا دھرم بھی ہے وہ سکھ کمیونٹی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بطور وزیر خارجہ پاکستان سردار من موہن سنگھ صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں تشریف لائیں، ہم من موہن سنگھ صاحب کو تحریری طور پر بھی دعوت نامہ بھی بھجوا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم سکھ کمیونٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے تشریف لائیں اور بابا گرو ناننک کے 550 ویں دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔