• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر عمران خان بھارتی سکھوں میں مقبول ہوگئے

لارڈز(نمائندہ خصوصی)عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن کر بھارتیوں اور خاص طور پر سکھوں میں مقبول ہوگئے ہیں۔ لارڈز گراؤنڈ کے باہر ایک سکھ کا کہنا تھا کہ 72 سال بعد ایک ایسا لیڈر آیا ہے جس نے سکھوں کیلئے بارڈر کھولا ہے، بابا گرونانک پاکستان کے پنجاب میں دفن ہیں۔ اس لیے ہم نے کھلم کھلا پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھ برادری کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد برادری ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کررہی ہے۔ لارڈز کے باہر شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم کیلئے بھرپور سپورٹ اور عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیئے ۔

تازہ ترین