• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری، ترقیاتی کاموں میں اچانک تیزی آگئی

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت میں ڈیرہ بابانانک کے مقام پر پاکستانی سرحد کے ساتھ کرتار پور راہداری کے حوالے سے ترقیاتی کاموں میں اچانک تیزی آگئی ہے۔ لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے جنرل منیجر سکھدیو سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 16ایکڑ پر محیط چیک پوسٹ کا پہلا فیز 31اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعدسکھوں کے مذہبی راہنما گرو ناناک دیو جی کی 550ویں سالگرہ کے لئے کرتار پور پاکستان جانے والے بھارتی سکھوں کے لئے راہداری استعمال کے قابل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ 34ایکڑ رقبہ پر تعمیراتی کام جاری رہے گا تاہم یہ تعمیراتی کام کرتار پور جانے والے یاتریوں کی آمدورفت کو متاثر نہیں کرے گا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈیرہ بابانانک میں آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کرتار پور جانے والے سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی اور ممکنہ دھمکیوں کے حوالے سے نپٹنے کے اہم مشاورت کی گئی اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی لئے گئے۔
تازہ ترین