ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، ایپکا

October 03, 2019

کراچی (پ ر) ایپکا کی جانب سے سیکریٹری تعلیم سندھ کی جانب سے سوائے ایمرجنسی حالات کے تعلیمی سال کے دوران ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ مرکزی رہنما ماما ایوب، عمران غلام حسین، جواد کاظم،شہزاد اعوان، عبدالرئوف و دیگر کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے اختتام پر شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت اور زیارتوں پر جانے کیلئے بے شمار زائرین کی تیاریاں مکمل ہیں جو شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ عمرے کیلئے بھی جانا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ احکامات پر نظرثانی کی جائے۔