مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا اور اپوزیشن

October 06, 2019

مولانا فضل الرحمٰن عازمِدھرنا ہیں اور اس استقلال کے ساتھ کہ دیگر اپوزیشن پارٹیوںکی حالتِ نزاع دیدنی ہے۔ قائد حزبِاختلاف شہباز شریف ہیں کہ قائد محترم اور برادرِ بزرگ کی ہدایات کے باوجود خرابیِ صحت کے سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے معذرت پہ معذرت کیے جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کبھی مذہبی کارڈ، کبھی دھرنے کے خلافِجمہوریت کردار اور کبھی اس کے مضمرات کے بہانے تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔ اور مولانا ہیںکہ ٹس سے مس نہیںہو رہے۔ وہ پہلے روز سے طے کیے بیٹھے ہیںکہ ان اسمبلیوں کو جانا چاہیے اور حکومت کو عوامی قوت سے چلتا کیا جائے۔ لیکن حزبِاختلاف کو اُن کی راگنی بے وقت اور مہم جویانہ نظر آئی۔

وقت گزرتا گیا اور ’’تبدیلی‘‘ والوںکا رنگ پھیکا پڑتا گیا اور مولانا کا آخری دھکے پہ اصرار بڑھتا گیا۔ وہ دیکھ چکے تھے کہ کس طرحمحض شعلہ بیانی سے پوری وفاقی و صوبائی ریاستی مشینری کو بے بس و لاچار کیا جاسکتا ہے اور پھر انتخابات میں20 لاکھ سے زیادہ ووٹ بھی لے کر غائب ہو جاتے ہیں۔ پھر کیا تھا اُنھوںنے ’’ختمِنبوت‘‘ کے نام پر اپنے دیرینہ مذہبی حلقے کو گرمانا شروع کر دیا اور خطرے کی گھنٹیاںبجنے لگیں۔

اُنہی کی کوششوں سے آل پارٹیز کانفرنس ہوئی اور متحدہ اپوزیشن بنتی نظر آئی۔ لیکن مولانا نے بھانپ لیا تھا کہ ان تلوںمیں ابھی تیل نہیں، لہٰذا وہ زندگی میںپہلی بار سولو فلائٹ پہ چل نکلے۔ ’’آزادی مارچ‘‘ کا اعلان کیا اور اکتوبر میں دھرنے کا طبلِجنگ بجا دیا۔ وہ اپنا ایجنڈا طے کر چکے اور سیاسی پہل قدمی بھی کر چکے۔

اب مولانا اطمینان سے نوابزادہ نصر اللہ خاںوالی سیاسی بیٹھک سجا کے بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اور پیپلز پارٹی کے وفود آ رہے ہیں، جا رہے ہیں۔ زور اُن کا مگر اس بات پر ہے کہ مولانا ذرا تاریخآگے بڑھا دیں، اس پر نہیںکہ مولانا آخر چاہتے کیا ہیں؟ مولانا بظاہر بڑے غضبناک دکھائی دے رہے ہیں، لیکن سیاسی سمجھداری اور معاملہ فہمی کوئی اُن سے سیکھے۔ وہ نہ تو کوڑھ مغز ملا ہیں اور نہ ہی فصلی بٹیرے۔

وہ جمعیت علمائے ہند کی سو سالہ استعمار دشمن اور جمہوریت نواز شاندار روایات کے امین ہونے کے دعویدار ہیںاور سیاست کے نہایت منجھے ہوئے کھلاڑی بھی۔ لیکن یہ بھولتے ہوئے کہ اُن کے سبھی بزرگ پکے سیکولر اور کچھ کچھ سوشلسٹ بھی تھے۔ مولانا نے اب 27 اکتوبر کی تاریخبھی دے دی ہے اور باقی اپوزیشن کو قابلِرحم حالت سے دوچار کر دیا ہے۔ اب لوگ حیران و پریشان ہیں کہ مولانا فضل الرحمان جیسا زیرک اور متین سیاستدان یونہی تو میدانِکارزار میںنہیںاُتر رہا؟ اور سازشی نظریہ داں ہیںکہ طرحطرح کے سازشی محل تعمیر کرنے میںمصروف! یقیناً مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کے بغیر سیاسی تسلسل کو قائم رکھنا چاہتی ہیںاور مولانا کو ممکنہ مہلک نتائج سے ڈراتی ہیں۔ آخر اُن کا تاریخآگے بڑھانے پہ کیوں اتنا اصرار ہے؟ لگتا ہے ہر ایک کی اپنی اپنی ٹائمنگ ہے کہ کب کسے کچھ ایڈوانٹج ملنے کا زیادہ امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کا اصرار نومبر پہ ہے اور پیپلز پارٹی کا اگلے برس مارچ تک مارچ کو آگے کرنے پہ زور ہے کہ شاید معاشی بحران اپنا سیاسی رنگ جمائے۔ اب مولانا خوب سمجھتے ہیںکہ کون کس مہینے پہ کیوں اصرار کر رہا ہے اور وہ اپنے حساب کتاب کے زائچے پہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ آخر وہ کیوں اپنی طاقت سے مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی والوںکو کوئی فائدہ اُٹھانے دیںکہ وہ ہاتھ ملتے رہ جائیںاور مائنس ون کی مبینہ بوگی پہ کوئی اور سوار ہو جائے۔ منظر دلچسپ ہے۔

عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف اور نبی کریمﷺ کے اسلام کے حوالے سے اپنے یو این کے خطاب میںدراصل ’’ختمِ نبوت‘‘ کی مہم سے ہوا نکالنے اور داخلی سامعین کو کشمیر پہ زور دار تقریر سے پھر سے اپنا گرویدہ بنانے کی کوشش یوں ہی نہیں کی۔ مَیں مولانا کو اُس وقت سے جانتا ہوں جب اُنھوںنے وادیِسیاست میںنیا نیا قدم رکھا تھا۔

اُن کے والدِ محترم مفتی محمود اور مولانا غلام غوث ہزاروی سے ہماری پرانی نیازمندی تھی اور عبیداللہ سندھی کے سیکولر اور سوشلسٹ پیروکاروںکے ساتھ ہماری قریبی رفاقت تھی۔ لیکن نوجوان فضل الرحمٰن کے ساتھ ہماری ملاقات ہوئی بھی تو ہری پور جیل میںجہاںہم ضیا الحق کے دور میںدائمی طور پر محبوس تھے۔ مولانا بار بار جیل آتے اور رہا ہو کے چلے جاتے۔ اس دوران اُنہیںبہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور ایک لمبی رفاقت قائم ہو گئی۔ وہ خود بھی مطالعہ کرتے اور مباحث میںجان ڈالتے۔

شعر و شاعری سے اُنہیں بہت دلچسپی تھی جسے دیکھ کر ہم نے اُنہیں صوفی شاعری کی طرف راغب کیا اور وہ موسیقی کو بدعت جانتے ہوئے بھی کافیوںکے الوہی رمز میںکھو سے جاتے۔ میری کوشش تو اُنہیں سوشلسٹ بنانے کی تھی جس طرحکہ مولانا عبید اللہ سندھی تھے، لیکن وہ سرمایہ دارانہ استحصال اور سامراجیت کے کٹر مخالف ہوتے ہوئے بھی فقط جمہوریت پسندی پہ قانع رہے۔

ایک روز مولانا اچانک میرے سیل میںتشریف لائے کہ اُن کی رہائی کے احکام آ گئے ہیں اور وہ ایم آر ڈی کی میٹنگ کے لئے ایبٹ آباد میں واقع ایئرمارشل اصغر خاںکے گھر جا رہے ہیں، جہاںفیصلہ ہونا تھا کہ ایم آر ڈی جنرل ضیاالحق کے 1985 کے غیرسیاسی انتخابات میںحصہ لے یا اُن کا بائیکاٹ کرے۔

مولانا مجھ سے مشورہ چاہتے تھے۔ ہم نے ہر دو امکانات پہ خوب تبادلہ کیا اور یہ اتفاق ہوا کہ ایک غیرموثر بائیکاٹ کا فائدہ صرف ضیاالحق کو ہوگا، لہٰذا ان انتخابات میںاحتجاجاً حصہ لیا جائے۔ لیکن کہیںراولپنڈی میںکھچڑی پک چکی تھی اور پیپلز پارٹی کے قائم مقام چیئرمین غلام مصطفےٰ جتوئی سمیت لوگ بظاہر سخت گیر اصولی موقف پر ڈٹتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کروانے میںکامیاب ہو گئے اور جنرل ضیا الحق اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔

البتہ مولانا فضل الرحمٰن اور محترم غوث بخش بزنجو نے بائیکاٹ کے فیصلے کی سخت مخالفت کی اور بعد ازاںتاریخنے ان دو حضرات کے تجزیے کو درست ثابت کیا اور ضیاالحق ایک غیرسیاسی کھیپ کو پیدا کرنے اور ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ کو وجود میں لانے میںکامیاب ہو گیا۔ اب مولانا کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر کے کیا حاصل کرنے جا رہے ہیں؟ کم از کم ایجنڈا تو واضح ہو۔ سول سوسائٹی کے جمہوری و سماجی حقوق کے اعلان نامے سے اُنہوںنے اتفاق کرتے ہوئے فقط ایک گرہ لگائی تھی، سو وہ لگا لیں، لیکن انسانی حقوق کے عالمی اعلان نامے پہ حلف اُٹھانے کے ساتھ! آگے کیا ہوتا ہے، سب سامنے آ جائے گا، شہر کے اندیشے میںدُبلا ہونے کی قاضی فکر نہ کرے۔