تائیوان میں پوکی مون فیسٹیول کا انعقاد

October 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

تائیوان میں پوکی مون فیسٹیول کا انعقاد

ہر سال کی طرح اِس سال بھی تائیوان میں 4 روزہ پوکی مون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

دُنیا بھر میں پوکی مون گیم کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ تائیوان میں ہر سال پوکی مون کے دیوانوں کے لیے ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اِس فیسٹیول کا نام ’پوکی مون گو سفاری زون‘ ہے ۔

یہ فیسٹیول 4 روز تک جاری رہتا ہے جس میں پوکی مون کے دیوانے اُس کو ڈھونڈنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔

اِس فیسٹیول میں پوکی مون کے مداح جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا سے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں۔