چُرایا کم، برباد زیادہ کیا

October 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن میں موبائل فون شوروم پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

لندن میں دِن دہاڑے ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے موبائل فون شو روم پر ڈاکا مارا۔

دُنیا بھر میں چوری اور ڈاکے کی وارداتیں عام ہیں لیکن اس موبائل شو روم پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے چُرایا کم اور برباد زیادہ کیا۔

مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں دن دہاڑے نوجوانوں کے ایک ٹولے نے ہلہ بول دیا اور سیکورٹی کیبلز سے جڑے فونز کو چوری کرنے کی کوشش کی تاہم انتہائی کوشش کے بعد صرف تین فون ہی چُرا سکے لیکن نقصان 10ہزار پاؤنڈ کا کر گئے۔