ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحقیقات، ایک اور مخبر پیش

October 06, 2019

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، صدر ٹرمپ کے خلاف ایک اور اطلاع فراہم کرنے والا سامنے آگیا ہے۔

اٹارنی مارک زیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید معلومات فراہم کرنے والے شخص کے پاس یوکرینی صدر سےٹرمپ کی بات چیت سے متعلق ابتدائی اہم نوعیت کی معلومات موجود ہے۔

اطلاع فراہم کرنے والے دونوں افراد کا تعلق سی آئی اے سے بتایا جارہا ہے، صدر ٹرمپ پر ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے خلاف کارروائی کے لیے یوکرینی صدر پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے، ہاؤس ڈیموکرٹیس نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کیا ہے۔