فضل الرحمان کا اصل مسئلہ اقتدار سے دوری ہے، فردوس عاشق

October 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فضل الرحمان کا اصل مسئلہ اقتدار سے دوری ہے، فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اصل مسئلہ اقتدار سے دوری ہے، نریندر مودی نے اپنے دوستوں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جن لوگوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، حکومت کو اُن سے کوئی پریشانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن 4نکات پر متفق

ریڈیو پاکستان لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی پاکستان میں اپنے نادان دوستوں کو استعمال کر رہے ہیں، جیلوں میں بیٹھے کچھ لوگ پریشانی میں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا کو میرا سلام، وہ اسلام آباد نہیں آئینگے: وزیرِ داخلہ

معاون خصوصی نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کے تعاون سے ریڈیو پاکستان کو جدید ترین آلات مہیا کئے جا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے پہلی بار کشمیر کے بارے میں بارے عالمی فورمز پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔