• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کو میرا سلام، وہ اسلام آباد نہیں آئینگے: وزیرِ داخلہ

مولانا کو میرا سلام، وہ اسلام آباد نہیں آئینگے: وزیرِ داخلہ
مولانا کو میرا سلام، وہ اسلام آباد نہیں آئینگے: وزیرِ داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے میرا سلام، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، مولانا 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے۔


اسلام آباد پولیس کے سہولت سینٹر میں وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ اور زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانی سہولت کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لال اس حکومت کو نہیں گرا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کے ٹارچر سیل کسی جگہ نہیں، اگر کہیں ٹارچر سیل نکلے تو کارروائی کریں گے، ہر معاشرے میں جرم ہوتا ہے، اگر اس پر ردِعمل درست نہیں ہے تو پکڑیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب تک حکومت درست کام کر رہی ہے اس کے لیے ستوں خیراں ہے، جب تک عوام کا اعتماد ہے پی ٹی آئی حکومت کو کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لال نہیں گرا سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے: مودی پونے دو ارب زندگیوں سے کھیل رہا ہے، اعجاز شاہ

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے نصاب میں وہ کتابیں شامل کی ہیں جنہیں پڑھ کر مدرسوں کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے۔

اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا کہ مدارس کے طلبہ صرف امام نہیں، بلکہ عام افراد کی طرح ڈاکٹر اور انجینئر بن سکیں گے اور دیگر شعبے اختیار کر سکیں گے۔

تازہ ترین