• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 65 واں روز، نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا آج 65 واں روز ہے، بھارت کی جانب سے غیر انسانی پابندیاں اور مظالم جاری ہیں، قابض بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 65 واں روز، نوجوان شہید


قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آج ضلع پلواما کے علاقے اونتی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے گاندر بل، باندی پورہ، کپواڑہ اور سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں 12 روز سے سرچ آپریشن جاری کر رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 65 روز ہو گئے ہیں، آج بھی کاروبار زندگی معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے، جگہ جگہ بھارتی فوج کا پہرہ ہے۔

ادھر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 2 اگست کو جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزی جمعرات سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

5 اگست سے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں اور عوامی نقل و حرکت پر پابندی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خواتین پر گہرا اثر ہوا

سڑکوں پر رکاوٹیں اور خاردار تار موجود ہیں جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر بھارتی فوج کا پہرہ بھی مسلسل جاری ہے۔

بھارت نے2 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ دہشت گرد حملے کو وجہ بناتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی جس کے سلسلے میں سیاحوں اور یاتریوں کو مقبوضہ وادی سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی حکام نےاعلان کیا ہے کہ جمعرات سے مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے زائد عرصے سے عائد ٹریول ایڈوائزی کی پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی فوج کے ہاتھوں ستمبر میں کتنے کشمیری شہید ہوئے؟

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 1989ء کےبعد سے اب تک 40 ہزارسے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے باعث کشمیریوں میں بھارت سے بیزاری اور مزاحمت مزید بڑھی ہے۔

تازہ ترین