ہیڈ کوچ اور سلیکٹر ایک ہی شخص نہیں ہوسکتا، ڈین جونز

اسپورٹس
October 09, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق کو سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر زبردست تنقید کا سامنا ہے۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں کرکٹ میں آپ کے پاس ہیڈ کوچ اور سلیکٹر دونوں عہدے نہیں ہو سکتے۔ اگر ایک کھلاڑی ہیں اور آپ کو کوئی تکنیکی یا ذہنی مسئلہ درپیش ہے اور آپ سے کوچ کے سامنے پیش کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کو ٹیم سے نکال دیا جائے گا۔