Advertisement

ڈینگی کے مرض میں اضافہ حکومتی نااہلی ، ضیاء عباس

October 09, 2019
 

کراچی(پ ر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناہلی کا نتیجہ ہے، حکومتیں صحت اور تعلیم پر توجہ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بہت پیچھے ہے ، حکومت کی جانب سے ان دونوں شعبوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے، کراچی میں صورت حال سڑکوں کی ابتری، کوڑے کے ڈھیر سے جھلک رہی ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں