مقبوضہ کشمیر: بھارتی آئینی ترامیم کے ’’ثمرات‘‘ پر مبنی اشتہارات کی اشاعت

October 09, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئینی ترامیم کے’’ ثمرات‘‘ پر مبنی اشتہارات کی اشاعت،پوری وادی میں ہڑتال اور مواصلاتی پابندیاں ہیں،حکومت فائدے گنوانے میں لگی ہوئی ہے،رواں ماہ کی 31 تاریخ کو معرض وجود میں آنے والی جموں وکشمیر اور لداخ نامی مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں 106 مرکزی قوانین اور بھارتی آئین کی 9 آئینی ترامیم نافذ العمل ہوں گی۔ ان میں تعلیم کا حق، بزرگ شہریوں کے فلاح و بہبود سے متعلق ایکٹ 2001، اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن ایکٹ، خواتین، بچوں و معذور افراد کی فلاح سے متعلق ایکٹ، پنچایتی راج سے متعلق آئین ہند کی 73 ویں اور 74 ویں ترامیم قابل ذکر ہیں۔