ایشیائی بینک پاکستان کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دیگا

October 09, 2019

بینک کے مطابق بزنس پلان سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو مدد ملے گی

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے آپریشنز بزنس پلان کے لیے 2 ارب70 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے ٹوئٹ کے مطابق قرض کی فراہمی 2019 ءمیں کی جائے گی، جس سے پاکستان کو قرضوں کی فراہمی کی سالانہ اوسط 2 ارب 40کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

2015ء سے 2018ء کے دوران قرضوں کی اوسط سالانہ فراہمی ایک ارب 40کروڑ ڈالربڑھی ہے۔

بینک کے مطابق بزنس پلان سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو مدد ملے گی، جبکہ دیگر ترقیاتی پارٹنرز بھی ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔