برطانیہ: غصیلے بارہ سنگھے کا سیاح کی گاڑی پر حملہ

October 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ: غصیلے بارہ سنگھے کا سیاح کی گاڑی پر حملہ

غصے میں انسان ہی نہیں جانور بھی قابو سے باہر ہوجاتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس بارہ سنگے کو ہی دیکھ لیں جس نے سیاح کی گاڑی پرحملہ کردیا۔

یہ واقعہ برطانیہ کے سفاری پارک Richmond میں دیکھا گیا، جب ایک بارہ سنگھے کو نہ جانے کس بات پر اس قدر غصہ آیا کہ سڑک سے گزرتی سیا ح کی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور سینگوں سے زوردار ٹکر دے ماری۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں گاڑی میں سوار افراد بالکل محفوظ رہے تاہم سیاح بے حد خوفزدہ ہوگئے۔