شی جن پنگ کے دورۂ بھارت پر چین نے اعتماد میں لیا، شاہ محمود قریشی

October 10, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورۂ بھارت سے پہلے چین نے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا۔ چینی صدر 11،12 اکتوبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر شی جن پنگ ایک مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جارہے ہیں چنانچہ دورے کے بعد بھی بیجنگ اسلام آباد کو پوری طرح باخبر رکھے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق چین کی پوزیشن واضح ہے، چین نے پاکستان کی تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جہاں پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، چین نے بھی کشمیر کے حوالے سے بات کی اور تشویش کا اظہار کیا۔