وزیراعظم کی دلچسپی ، ٹیکسٹائل انڈسٹری عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل ہوئی، اپٹما

October 10, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سستی بجلی کی فراہمی سے ٹیکسٹائل کی صنعت گزشتہ دس برس میں پہلی مرتبہ عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل ہوئی ہے۔بدھ کوآپٹماسے جاری ہونے والے بیان کہاگیاکہ سستی بجلی کی فراہمی کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات میں بلحاظ مقدار26فیصداضافہ ہواہے تاہم عالمی منڈی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے بلحاظ قیمت برآمدات میں یہ اضافہ نظرنہیں آرہاتاہم اگرٹیکسٹائل برآمدات میں بلحاظ مقدار26فیصداضافہ نہ ہوتاتوبرآمدات کاحجم 8.5ارب ڈالرسے بھی نیچے گرجاناتھاالبتہ عالمی منڈی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتیں بحال ہوناشروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کی شرح منافع5فیصدرہی ہے۔