کانگریس کے وفد کی جیریمی کوربن سے ملاقات، کشمیر پر گفتگو

October 10, 2019

بھارت کی مین اپوزیشن جماعت کانگریس کے وفد نے لندن میں لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن سے کشمیر کی صورتحال پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جیمریمی کوربن نے بھارت سے کشمیر میں کشیدگی اور تشدد و خوف کی فضا ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کانگریس پارٹی کے وفد نے جیریمی کوربن سے ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ کانگریس کے برطانوی نمائندوں سے تعمیری ملاقات ہوئی، کشمیر میں جاری کشیدگی اور طویل عرصے سے اس علاقے میں تشدد اور خوف کو ختم ہونا چاہیے۔