میکسیکو: وعدے پورے نہ کرنے پر میئر کی پٹائی

October 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

میکسیکو :عوام کی طرف سے میئر کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا

میکسیکو میں انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر عوام نے میئر کی پٹائی کردی۔

انتخابی مہم کے دوران سیاستدان بڑے بڑے دعوے اور وعدے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ان میں سے نبھاتے کم ہی ہیں، میکسیکو میں ایسے ہی ایک جھوٹے وعدے کرنے والے میئر کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

جنوبی میکسکو کے میئر جارج لوئس ایسکینڈن (Jorge Luis Escandon) نے انتخابات میں کئی وعدے کئے تھے جو پورے نہیں ہوسکے لہٰذا درجنوں افراد نے میئر کے دفتر پر حملہ کردیا اور اُنہیں عمارت سے باہر نکال کر ایک ٹرک کے پیچھے بہت دیر تک گھسیٹا گیا تاہم میئر کو کوئی گہرا زخم نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہچ کر میئر کو عوام کے چنگل سے چھڑایا، بعد ازاں 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب میئر نے تشدد کرنے والوں پر اقدامِ قتل اور حبسِ بے جا کا مقدمہ قائم کرنے کا کہا ہے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے۔