ایف بی ایریا میں خاتون سمیت4 ملزمان دو شہریوں کو لوٹ کر فرار

October 12, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں خواتین بھی ڈکیتیاں کرنے لگیں،ایف بی ایریا بلاک 16 میں خاتون ڈکیت سمیت 4 ملزمان نے دو شہریوں کو لوٹ لیا،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت چار مسلح ملزمان سنسان گلی میں پہنچے،ملزمان نے گلی میں موجود 2 شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی، شال لپیٹی خاتون ڈکیت نے ایک شہری کو تھپڑ مارا اور خود تلاشی لی،ملزمان کے ہاتھوں میں اسلحہ ہے،2 ملزمان نے ہیلمٹ جبکہ ایک ملزم نے منہ پر ماسک لگا رکھا ہے،ملزمان ہوا میں اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے بآسانی فرار ہو گئے،پولیس تاحال گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔