ترک آپریشن سے داعش کے پھیلنے کا خدشہ ہے، روسی صدر کا انتباہ

October 12, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ کرد ملیشیا کیخلاف ترکی کے آپریشن کی وجہ سے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجو علاقے میں پھیل سکتے ہیں اور ڈر ہے کہ ترک فورسز ایسا ہونے کو نہیں روک پائیں گی۔ ترکمانستان میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ شمالی شام میں ایسے علاقے ہیں جہاں داعش کے جنگجو موجود ہیں اور ترک کارروائی سے یہ لوگ وہاں سے بھاگ کر مختلف علاقوں میں پھیل جائیں گے۔