فضل الرحمٰن احتجاج کے بجائے بیٹھ کر بات کریں ،وزیراعلیٰ کے پی

October 12, 2019

ایبٹ آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور طبی عملہ کے احتجاج کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد جمیعت تنگ ہیں توبلاجواز احتجاج کی سیاست کے بجائے ہمارے سا تھ بیٹھ کر بات کریں، ان کی شکایت وفاقی حکومت تک پہنچائیں گے ہسپتالوں کو خودمختار بنا کر صوبائی حکومت کا عمل دخل ختم کرنے میں کوئی برائی نہیں ، میرے دروازے ڈاکٹروں کیلئے بھی کھلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جمعہ کے روز ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے منعقد کی گئی ایجادات کی نمائش اور سمینارکی افتتاحی تقریب اور ایبٹ آباد پر یس کلب کی تقریب حلف برداری میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔