افغان حکومت نے قندوز میں طالبان سے قبضہ خالی کرالیا

October 12, 2019

افغان حکومت نے قندوز میں آپریشن کرکے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرالیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہےکہ دشت آرچی میں گذشتہ رات کلیئرنگ آپریشن شروع کیا گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ آپریشن میں طالبان کے گڑھ تباہ کئےگئے اور ان کا بھاری جانی نقصان ہوا جب کہ دیگر علاقوں میں بھی کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6ماہ میں5صوبوں کے 12اضلاع سے طالبان کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کیا گیا ہے۔