لاہور (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ روز ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
پرویز رشید نے بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے کی تصدیق کی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ (ن) کی شرکت کے حوالے سے مشاورت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں شریک رہنمائوں کے موبائل فونز بند کرکےباہر رکھوا لیے گئے۔