ڈولفن فورس کے جوان ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دیں :سی پی او

October 13, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے سول جج عمران عابد، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کے ہمراہ ڈولفن فورس کے جوانوں کو بریفنگ دی۔سی پی او ملتان نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو کرائم کنٹرول کرنے میں ان کی ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دیں اور جرائم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ موثر پلاننگ کے تحت پٹرولنگ کریں۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سر انجام دیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ ایس او پی کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سی پی او ملتان نے کہا کہ محنت، نیک نیتی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آئیں ان کو عزت دیں۔