مبین خان قتل کیس کے5 ملزم گرفتار

October 13, 2019

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) مبین خان قتل کیس کے5ملزموں کوراولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا جب کہ دیگر2ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم پشاور روانہ کردی گئی۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں کچھ عرصہ پہلےمبین خان کوقتل کردیاگیاتھا جب کہ اس کیس کی مدعیہ اس کی بیوی کوبعدازاں پشاورمیں بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا تھا۔ پولیس نےگزشتہ روز مبین خان کے مقدمہ قتل کے پانچ ملزموں امجد خان،سلمان رسول،مقرب خان، عامر خان اور فرحان خان کو گرفتار کر لیا۔