موجودہ نظام تعلیم صرف ملازم بھرتی کرنے کا ذریعہ ہے، بی ایس او

October 14, 2019

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کہ نااہلی کرپشن اور خانہ پری کو مختلف سیمینارز کے زریعے اجاگر کرتی آرہی ہے کہ موجودہ نظام تعلیم صرف ملازم بھرتی کرنے اور قوموں کی حقیقی تاریخ کو مسخ کرنے کا زریعہ بن چکا ہے، بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ کے نصاب میں بلوچ قومی تاریخ سے ہٹ کر مواد پڑھانا کوئی نیا عمل نہیں بلکہ اسطرح کی سازشوں کے زریعے طلباء و طالبات کے زہنوں کو مفلوج بنانے کی سازش روز اول سے جاری ہے۔ اسطرح کے بلوچ دشمن اقدامات کو سیاسی و سماجی شعور قومی فکر کے پرچار اور اتحاد و یکجہتی کے زریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بلوچ دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچ قوم کے تمام مکاتب فکر بلخصوص اساتذہ ، دانشور اور سیاسی کارکن متحد ہوکر کردار ادا کریں اور بلوچ مخالف اور تعلیم دشمن نصاب کی کمزوریوں کو سامنے لائے تاکہ حقیقی معنوں میں قوم کو علم وزانت اور شعور کی بنیاد پر متحد کیا جاسکے۔