لاہور،جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد برڈ شوٹر حرکت میں آگئے

October 14, 2019

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا ئے جانے کے بعد سول ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کے رن وے سے ٹیک آف کرتے ہی ہوائی جہاز سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رن وے پر انجینئرنگ عملے کی جانب سے متاثرہ جہاز کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سول ایشن اتھارٹی کی جانب سے برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول کچھ دیر میں معمول پر آجائے گا۔